فهرس الكتاب

الصفحة 1590 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : میت پر رونے کا بیان

1590 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ، أَنَّهُ قِيلَ لَهَا: قُتِلَ أَخُوكِ، فَقَالَتْ: رَحِمَهُ اللَّهُ، وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، قَالُوا: قُتِلَ زَوْجُكِ، قَالَتْ: وَاحُزْنَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلزَّوْجِ مِنَ الْمَرْأَةِ لَشُعْبَةً، مَا هِيَ لِشَيْءٍ»

محمد بن عبداللہ بن حجش نے ( اپنی پھوپھی) حمنہ بنت حجش ؓا کے بارے میں بیان فرمایا کہ ( غزوہٴ احد کے موقع پر) انہیں کہا گیا: آپ کے بھائی جان ( عبداللہ بن حجش ؓ) شہید ہوگئے۔ انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان پر رحمت فرمائے (وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) (کچھ دیر بعد) لوگوں نے انہیں کہا: آپ کے خاوند ( مصعب بن عمیر ؓ ) شہید ہوگئے۔ ان کے منہ سے نکلا، ہائے میرا غم! رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''عورت کو خاوند سے جو قبلی تعلق ہوتا ہے وہ اور کسی سے نہیں ہوتا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت