165 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْأَنْصَارَ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ»
حضرت عمرو بن عوف ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: '' اللہ انصار پر رحمت فرمائے، انصار کے بیٹوں پر اور انصار کے پوتوں پر۔''
اس حدیث کی سند ضعیف ہے، البتہ دوسری روایات میں صحیح سند سے یہ الفاظ مروی ہیں: اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی۔ (صحيح مسلم' كتاب فضائل الصحابة' باب من فضائل الانصار' حديث' 2506) یعنی یہ روایت (رحم الله الانصار) کی بجائے (اللهم اغفر للانصار) کے الفاظ کے ساتھ صحیح ہے۔