فهرس الكتاب

الصفحة 1665 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: سفر میں روزہ چھوڑنا

1665 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں۔ ''

مطلب یہ ہے کہ سمجھا جائے کہ چاہے کتنی بھی مشقت ہوسفر میں روزہ رکھنا ہے۔یہ سمجھنا اور اس کے مطابق عمل کرنا کوئی نیکی نہیں ہے کیونکہ دین میں آسانی ہے مشقت نہیں ہے۔ اس لئے شریعت کی عطا کردہ آسانی کو قبول کرنے کی بجائے مشقت ہی کواختیار کرنا نیکی نہیں ہے۔یہ حکم اسی وقت ہے جب شدید مشقت ہو اور روزہ پورا کرنے کی صورت میں بیماری کاخوف ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت