فهرس الكتاب

الصفحة 1670 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا

1670 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْمُرُنَا بِقَضَاءِ الصَّوْمِ

ام المومنین عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کے ہاں رہتے ہوئے ہمیں حیض آتا تو آپ ﷺ ہمیں روزے کی قضا کا حکم دیتے تھے۔

1۔حیض ر وزے کے منافی ہے۔اس لئےان ایام میں روزہ رکھنامنع ہے۔2۔اگر روزہ رکھا ہوا ہو اور دن کے وقت حیض شروع ہوجائے تو روزہ ختم ہوجائے گا۔وہ روزہ شمار نہیں ہوگا۔3۔حیض ونفاس کے عذر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح بیماری یاسفر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزے بعد میں رکھے جاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت