فهرس الكتاب

الصفحة 1688 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: روزے کی حالت میں بیوی سے مباشرت کرنے کا بیان

1688 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رُخِّصَ لِلْكَبِيرِ الصَّائِمِ فِي الْمُبَاشَرَةِ وَكُرِهَ لِلشَّابِّ

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: بوڑھے روزے دار کو بیوی سے مباشرت ( معانقہ وغیرہ) کی اجازت ہے، اور جوان کےلئے مکروہ ہے۔

1۔بوڑھے اور جوان کا یہ فرق سنن بہیقی میں رسول اللہﷺ سے بھی مروی ہے۔ (دیکھئے۔4/232) ۔2۔عام طور پر بوڑھے کو اپنے آپ پر جو قابو ہوتا ہے جوان آدمی کو نہیں ہوتا۔اس لئے مسئلہ اس طرح بیان فرمایا گیا۔اگر کوئی شخص زیادہ عمر کاہونے کے باوجود جوانوں کی طرح قوت اور جوش رکھتا ہے۔تو اسے جوان کیطرح پرہیز کرنا چاہیے۔اور اگر کوئی جوان اسطرح کا جوش نہیں رکھتا بلکہ اپنے آپ پر قابو رکھ سکتا ہے۔تو اس کے لئے بوڑھے کیطرح اجازت ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت