1744 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ كَانَ يَصُومُ أَشْهُرَ الْحُرُمِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُمْ شَوَّالًا فَتَرَكَ أَشْهُرَ الْحُرُمِ ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يَصُومُ شَوَّالًا حَتَّى مَاتَ
محمد بن ابراہیم ؓ سے روایت ہے کہ اسامہ بن زید ؓ حرمت والے مہینوں کے روزے رکھتے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا: ''شوال کے مہینے کے روزے رکھو۔'' چنانچہ انہوں نے حرمت والے مہینوں کے روزے چھوڑ دیے اور وفات تک شوال میں روزے رکھتے رہے۔