1756 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ الْمَهْرِيُّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَأْكُلَ وَكَانَ لَا يَأْكُلُ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى يَرْجِعَ
بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے دن کچھ کھائے بغیر ( عید کے لیے) نہیںنکلتے تھے اور قریبانی کے دن ( نماز عید سے) واپسی تک نہیں کھاتے تھے۔
1۔عید الاضحی کے دن نما ز سے پہلے کھا نا نہ کھا نا مسنون ہے 2 عوام اس اجتناب کو روزہ کہہ دیتے ہیں یہ غلط ہے عید کے دن روزہ ر کھنا جا ئز ہے نہ نماز عید سے پہلے کھا نا کھا نے سے اجتنا ب کو روزہ ہی کہا جا سکتا ہے ۔