فهرس الكتاب

الصفحة 1802 من 4341

کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل

باب: عامل کس قسم کے اونٹ وصول کرے؟

1802 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَرْجِعُ الْمُصَدِّقُ إِلَّا عَنْ رِضًا»

حضرت جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: زکاۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس سے خوش ہو کر واپس جائے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے خندہ پیشانی سے ملو ، اس کے فرائش کی ادائیگی میں اس سے تعاون کرو اور خوشی کے ساتھ زکاۃ ادا کرو۔ اگر تمہاری نظر میں وہ تم سے واجب سے زیادہ طلب کر رہا ہو تو بھی ادا کرو ۔ اگر اس کی غلطی ہو گی تو اس کا بوجھ اس کے سر ہوگا ، تمہیں ثواب ہی ملے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت