فهرس الكتاب

الصفحة 1815 من 4341

کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل

باب: کن مالوں میں زکاۃ واجب ہے؟

1815 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: إِنَّمَا سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكَاةَ فِي هَذِهِ الْخَمْسَةِ: فِي الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالذُّرَةِ

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ان پانچ چیزوں کی زکاۃ کا حکم جاری فرمایا ہے: گندم، جو، منقیٰ اور مکئی۔

1۔مذکورہ روایت سندا ضعیف ہے ، تاہم مسئلہ اسی طرح ہے کہ جو زرعی اجناس خشک کر کے ذخیرہ کی جاسکتی ہوں ان پر زکاۃ ہے ، ان کا نصاب پانچ وسق ، یعنی بیس من ہے ۔ ( سنن ابن ماجہ ، حدیث: 1794)

گندم اور جو جب بھوسا سے الگ کر کے ماپے تو لے جائیں ، اگر بیس من ہو جائیں تو زکاۃ واجب ہو گی ۔

کھجور اور منفی بھی خشک کر کے ذخیرہ کرنے کے قابل ہو جائے تو ماپنا تولنا چاہیے ۔

ان اشیاء میں زکاۃ کی مقدار اگلے باب میں مذکور ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت