فهرس الكتاب

الصفحة 1849 من 4341

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

باب: بے نکاح رہنا منع ہے

1849 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «نَهَى عَنِ التَّبَتُّلِ» . زَادَ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ: وَقَرَأَ قَتَادَةُ: {وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً} [الرعد: 38]

حضرت سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بے نکاح رہنے سے منع فرمایا۔

زید بن اخزام نے یہ اضافہ بھی بیان کیا ہے کہ حضرت قتادہ ؓ نے (اس مسئلے کو واضح کرنے کے لیے) یہ آیت تلاوت فرمائی: (وَلَقَدْ أَرْ‌سَلْنَا رُ‌سُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَ‌ٰجًا وَذُرِّ‌يَّةً ۚ) اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے رسول بھیجے اور ان کو بیویوں اور اولاد والا بنایا۔

1۔بے نکاح رہنے کو نیکی سمجھنا غلط ہے خواہ یہ تصوف کے نام پر ہو یا قلندری کے نام پر یا کسی اور نام سے ۔

نکاح تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے ۔

انبیائے کرام نوری مخلوق نہیں بلکہ اشرف المخلوقات انسان ہیں ، اس لیے وہ نکاح بھی کرتے تھے اور ان کی اولاد بھی ہوتی تھی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت