فهرس الكتاب

الصفحة 1863 من 4341

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

باب: آزاد اور زیادہ بچے جننے کی صلاحیت رکھنے والی عورت سے نکاح کرنا

1863 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْكِحُوا، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ»

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نکاح کرو، میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔

1۔نکاح اسلام کے اہم احکام میں سے ہے اس لیے بلاوجہ کنوارا رہنا درست نہیں ۔

کثرت اولاد شرعا مطلوب ہے کیونکہ یہ رسول اللہ ﷺ کے لیے خوشی کا باعث ہے ۔ اس مفہوم کی ایک حدیث حضرت معقل بن یسار سے بھی مروی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں: '' خوب محبت کرنے والی ، زیادہ بچے جننے والی سے نکاح کرو ، میں دوسری امتوں سے تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔'' ( سنن ابی داؤد ، النکاح ، باب النہی عن تزوج من لم یلد من النساء ، حدیث: 205) کسی عورت کی ماں اور بہنوں وغیرہ کے حالات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ اس عورت کی اولاد زیادہ ہو گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت