1877 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سَبْعٍ، وَبَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ، وَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِي عَشْرَةَ سَنَةً»
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے حضرت عائشہ ؓا سے نکاح کیا تو ان کی عمر سات برس تھی اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو وہ نو سال کی تھیں۔ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو ام المومنین کی عمر اٹھارہ سال تھی۔
حدیث 1876 میں ذکر ہوا کہ نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر مبارک چھ سال کی تھی ۔ اور اس حدیث میں ہے کہ اس وقت عمر مبارک سات سال تھی ، تاہم پہلی بات زیادہ صحیح ہے ۔ صحیحین میں بھی چھ سال ہی مذکور ہے ۔ ( صحیح البخاری ، مناقب الانصار باب تزویج النبی ﷺ عائشہ رضی اللہ عنہا وقدومہا المدینۃ وبناتہ بہا ، حدیث: 3894 ، وصحیح مسلم ، النکاح ، باب جواز تزویج الاب البکر الصغیرۃ ، حدیث: 1422)