فهرس الكتاب

الصفحة 1910 من 4341

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

باب: ولیمہ کا بیان

1910 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَبُو خَيْثَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «شَهِدْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِيمَةً، مَا فِيهَا لَحْمٌ وَلَا خُبْزٌ» . قَالَ ابْنُ مَاجَةَ: «لَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلَّا ابْنُ عُيَيْنَةَ»

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کے ایک ولیمے میں حاضر ہوا۔ اس میں نہ گوشت تھا نہ روٹی۔ (صرف ستو اور کھجوریں وغیرہ پیش کی گئیں۔)

امام ابن ماجہ ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو صرف ابن عیینہ ہی بیان کرتے ہیں۔

مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے دیگر شواہد کی بنا پر صحیح اور حسن قرار دیا ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیئے: ( الموسوعۃ الحدیثۃ مسند الامام احمد: 19؍18 ، وسنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد ، حدیث: 1910 ، وصحیح ابن ماجہ للالبانی ، حدیث: 1564)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت