فهرس الكتاب

الصفحة 1924 من 4341

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

باب: عورت کی دبر میں مجامعت کرنے کی حرمت کا بیان

1924 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَرَمِيٍّ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، لَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ»

حضرت خزیمہ بن ثابت ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے تین بار فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا۔ پھر فرمایا: عورتوں سے ان کی پیٹھوں میں مجامعت نہ کرو۔

1۔جن مسائل کا تعلق اعضائے مستورہ سے ہے ، اکثر ان کو بیان کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے لیکن انہیں بیان کرنا بھی ضروری ہے ، البتہ الفاظ کا انتخاب مناسب ہونا چاہیے اور نابالغ بچوں کے سامنے بیان نہ کیے جائیں ۔ بہتر یہ ہے کہ درس اور تقریر وغیرہ میں یہ مسائل اشارتا بیان کیے جائیں اور پروائیویٹ مجلس میں مناسب انداز سے صراحت کر دی جائے ۔

دبر نجاست کی جگہ ہے اس لیے مومن اس سے اجتناب کرتا ہے ۔ ویسے بھی یہ مقام اس مقصد کے لیے نہیں بنایا گیا اور طبی طور پر اس کے بہت سے نقصانات ہیں ۔ جن میں ایک نقصان حال ہی میں '' ایڈز'' کی بیماری کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔ جائز مقام ( قبل ) بھی نجاست کے ایام میں ممنوع ہو جاتا ہے تو جو مقام ( دبر ) نجاست ہی کے لیے ہے وہ کب جائز ہو سکتا ہے ۔

مرد کا مرد سے یا عورت کا عورت سے جنسی تعلق بہت بڑا گناہ ہے ۔ جنسی لواطت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط کی پوری قوم پر پتھر برسا کراور ان لوگوں کی بستیاں الٹ کر انہیں تباہ کر دیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت