1968 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ، وَانْكِحُوا الْأَكْفَاءَ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِمْ»
حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حصولِ اولاد کے لیے (اچھی عوریں) منتخب کرو، ہم مرتبہ لوگوں سے رشتے لو اور دو۔
ہم مرتبہ سے مراد دینی لحاظ سے ہم مرتبہ ہےجیسے گزشتہ حدیث سے واضح ہے ۔یہ روایت بعض حضرات کےنزدیک حسن ہے ۔ دیکھئے ، (الصحیحۃ ،رقم ، 1067)