2005 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ»
حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ دیا کہ لڑکا بستر والے کا ہے۔
بستر والےسے مراد عورت کا شوہر یا لونڈی کا مالک ہے۔بیٹا اسی کا شمار کیا جائے گا اور وراثت وغیرہ کاتعلق بھی اسی سے ہوگا، نہ کہ اس مردسے جس کے ناجائز تعلق کے نتیجے میں وہ پیداہوا۔