فهرس الكتاب

الصفحة 2049 من 4341

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

باب: نکاح سے پہلے طلاق واقع نہیں ہوتی

2049 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا طَلَاقَ قَبْلَ النِّكَاحِ»

حضرت علی ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: نکاح سے پہلے طلاق نہیں۔

اگر کوئی شخص یہ کہے: ''اگر میں فلاں عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق۔'' تو یہ لغو کلام ہوگاجس کا کوئی اثرنہیں ہوگا، اسی طرح اگر کہے:'' میں جس عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق ہے۔'' اس کے بعد نکاح کرے تو طلاق نہیں پڑے گی کیونکہ جب طلاق دی تھی اس وقت وہ اس کی بیوی ہی نہیں تھی کہ طلاق پڑتی اور نکاح کے بعد دوبارہ طلاق دی نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت