2097 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، ثُمَّ انْفُثْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا، وَتَعَوَّذْ وَلَا تَعُدْ»
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے لات و عزی کی قسم کھائی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کہو: (لا اله الا الله وحده لا شريك له) اکیلے اللہ کے سوال کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں۔ پھر بائیں طرف تین بار تھوک دو، اور (شیطان) سے اللہ کی پناہ مانگو اور دوبارہ یہ غلطی نہ کرنا۔