2099 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: أَنَا إِذًا لَيَهُودِيٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَجَبَتْ»
حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے سنا کہ ایک آدمی کہہ رہا تھا: (اگر یوں ہوا تو) یقینا میں اس وقت یہودی ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (یہودیو یا دوزخ) واجب ہو گئی۔