باب: روزی کمانے کی ترغیب
2139 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا كُلْثُومُ بْنُ جَوْشَنٍ الْقُشَيْرِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «التَّاجِرُ الْأَمِينُ الصَّدُوقُ الْمُسْلِمُ مَعَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہعنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دیانت دار، سچا مسلمان تاجر قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ ہو گا۔
یہ حدیث جامع ترمذی میں حضرت ابو سعیدؓ سے مروی ہے۔ امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ (جامع الترمذی، البیوع، باب ماجاء عن التجار۔۔۔ ، حدیث: 1209) یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے تاہم امانت و دیانت اور سچائی کے ساتھ تجارت کرنا بہت فضیلت والا عمل اور نہایت باعث برکت ہے۔