2176 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ»
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: شہری باہر والے کی طرف سے فروخت نہ کرے، لوگوں کو چھوڑ دو کہ اللہ انہیں ایک دوسرے کے ذریعے سے رزق عطا فرمائے۔