2213 حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ أَبُو الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: «قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَمَرِ النَّخْلِ لِمَنْ أَبَّرَهَا، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، وَأَنَّ مَالَ الْمَمْلُوكِ لِمَنْ بَاعَهُ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ»
حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ کھجور کے درختوں کا پھل تابیر کرنے والے کا ہے، سوائے اس صورت کے کہ خریدار شرط کر لے۔ اور غلام کا مال بیچنے والے کا ہے، سوائے اس صورت کے کہ خریدار شرط کر لے۔
ديكھيے، فوائد حديث:2211