222 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ أَبُو سَعْدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ»
سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:'' ایک فقیہ ( دین کی صحیح سمجھ رکھنے والا عالم) شیطان کو ایک ہزار ( جاہل) عبادت گزار افراد سے زیادہ ناگوار اور بھاری ہوتا ہے۔''