فهرس الكتاب

الصفحة 2245 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: غلام(کے عیب)کی ذمہ داری

2245 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عُهْدَةَ بَعْدَ أَرْبَعٍ

حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: چار دن کے بعد (غلام کی) کوئی ذمے داری نہیں۔

حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے غلام خریدا ، پھر اسے غلام میں کوئی عیب معلوم ہو گیا تو اگر تین دن کے اندر اسے عیب معلوم ہو گیا اور اس نے واپس کرنا چاہا تو یہ ہو سکتاہے ، تین دن کےبعد واپس نہیں کر سکتا ، تاہم اس باب کی مذکورہ دونوں روایتیں ضعیف ہیں ۔ اخلاقی طور پر ہر بیچنے والے کا اخلاقی فرض ہے کہ غلام یا جانور کا عیب نہ چھپائے بلکہ بیان کر دے ۔ اور اگر خریدار عیب معلوم ہونے پر غلام یا جانور کو واپس کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ واپس لے لے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت