فهرس الكتاب

الصفحة 2277 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: سود کا گناہ بہت بڑا ہے

2277 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ وَشَاهِدِيهِ وَكَاتِبَهُ

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے پر، دوس دینے والے پر، اس کے گواہوں پر اور اس کی تحریر لکھنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔

1)سود کی تمام صورتیں حرام اور اللہ کی لعنت کا باعث ہیں ۔

(2) جس طرح سود لینا کبیرہ گناہ ہے اسی طرح سود دینا بھی کبیرہ گناہ ہے ' لہٰذا سود کی بنیاد پر قرض لینا بھی حرام ہے ' خواہ یہ سود بنکوں سے لیا جائے یا کاروباری افراد سے ۔ (3) حرام کام میں کسی بھی انداز سے تعاون کرنا حرام ہے ۔ اور تعاون کرنے والا برابر کا گناہ گار ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت