2289 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَاوُدَ عَنْ صَالِحِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ فِيهِنَّ الْبَرَكَةُ الْبَيْعُ إِلَى أَجَلٍ وَالْمُقَارَضَةُ وَأَخْلَاطُ الْبُرِّ بِالشَّعِيرِ لِلْبَيْتِ لَا لِلْبَيْعِ
حضرت صالح بن صہیب بن سنان ؓ اپنے والد (حضرت صہیب رومی ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین چیزوں میں برکت ہے: ادھار بیچنا، مقارضہ، اور گھر میں استعمال کے لیے گندم میں جو ملا لینا، بیچنے کے لیے نہیں۔
مقارضہ کے دومفہوم بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک کسی کو قرض دینا ' دوسرا مضاربت کے طریقے پر کاروبار میں شریک ہونا ' یعنی ایک شخص کی رقم ہو اور دوسرا کام کرے 'اور نفع ان کے درمیان طے شدہ نسبت سے تقسیم کیا جائے ۔ یہ کاروبار جائز ہے ۔