فهرس الكتاب

الصفحة 2306 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: مویشی پالنا

2306 حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ النَّيْسَابُورِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ فِرَاسٍ أَبُو هُرَيْرَةَ الصَّيْرَفِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا زَرْبِيٌّ إِمَامُ مَسْجِدِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّاةُ مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بکری جنت کے جانوروں میں سے ہے۔

(1) اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حلال جانور ہے ۔ اس کا گوشت اور دودھ مفید ہے ' اس لیے بکریاں پالنا اور ان کا گوشت اور دودھ استعمال کرنا چاہیے ۔

(2) اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ان جانوروں میں سے ہے جنہیں اللہ کی راہ میں ذبح کیا جاتا ہے اور عید کے موقع پر ان کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے جنت حاصل ہوتی ہے ۔

(3) اس حدیث کی سند میں ایک راوی ''زربی بن عبد اللہ '' ضعیف ہے ' جس کی وجہ سے ہمارے فاضل محقق نے اسے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جب کہ علامہ البانی ﷫ نے اسے الصحیحہ میں صحیح قرار دیا ہے ۔ تفصیل کےلیے دیکھیے: (الصحيحة ، رقم: 1128)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت