باب: قاضیوں کا ذکر
2309 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ الْقَضَاءَ وُكِلَ إِلَى نَفْسِهِ وَمَنْ جُبِرَ عَلَيْهِ نَزَلَ إِلَيْهِ آلِكْ فَسَدَّدَهُ
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے قاضی کا منصب طلب کیا، وہ اپنی جان کے حوالے کر دیا جاتا ہے، اور جسے (اس(منصب کو قبول کرنے) پر مجبور کیا گیا، ایک فرشتہ نازل ہو کر اس کی رہنمائی کرتا ہے۔