فهرس الكتاب

الصفحة 2378 من 4341

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل

باب: اولاد کو کچھ دے کر واپس لینا( جائز ہے )

2378 حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَرْجِعْ أَحَدُكُمْ فِي هِبَتِهِ إِلَّا الْوَالِدَ مِنْ وَلَدِهِ

حضرت عمرو بن شعیب ؓ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا ( حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص اپنے ہبہ سے رجوع نہ کرے مگر والد اپنی اولاد سے (واپس لے سکتا ہے) ۔

1۔ کسی کوتحفے کےطورپرکوئی چیز دےکرواپس لینا جائزنہیں خواہ وہ تحفہ معمولی ہویاقیمتی ۔

2۔ والد اپنی اولاد کودی ہوئی چیز واپس لےسکتاہے۔

3۔ والدہ کابھی یہی حکم ہے۔

4۔بعض علماء نےنانا'نانی اوردادا'دادی کوبھی اسی حکم میں شامل کیاہے۔واللہ اعلم '

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت