فهرس الكتاب

الصفحة 2385 من 4341

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل

باب: ہبہ کرکے واپس لینا

2385 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہبہ کر کے واپس لینے والا اپنی قے کو واپس پیٹ میں ڈالنے والے کی طرح ہے۔

1۔ ہبہ کامطلب کسی کو کوئی چیز بلامعاوضہ دےدینا ہے۔ اس کامقصد محض اللہ کی رضا کاحصول اورایک مومن سےحسن سلوک ہوتاہے لہذا اسےواپس لینا اپںی نیکی کالعدم کرنے کےبرابر ہے۔اور حان بوجھ کرنیکی ضائع کرنابہت بری بات ہے۔

2۔ ہبہ کاایک فائدہ مسلمانوں کی باہمی محبت واحترام میں اضافہ بھی ہے ۔ہبہ کی ہوئی چیز واپس لینے سے نہصرف یہ مقصد فوت ہوجاتا ہے بلکہ باہمی محبت واحترام میں بھی کمی آجاتی ہے اس طرح فائدے سےنقصان زیادہ ہوجاتاہے ۔

3۔ کتےکےعمل سےتشبیہ دینے کامقصد اس کام سےنفرت دلانا ہے ۔

4۔ والد اولاد کوعطیہ دے کر واپس لےسکتاہے کیونکہ اولاد کی ملکیت اس کی اپنی ملکیت کےحکم میں ہے ۔ دیکھے حدیث:2377)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت