2463 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَكْرَى الْأَرْضَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ فَهُوَ يُعْمَلُ بِهِ إِلَى يَوْمِكَ هَذَا
حضرت طاوس ؓ سے روایت ہے، (انہوں نے فرمایا) حضرت معاذ بن جبل ؓ نے نبی ﷺ کے عہد مبارک میں، حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے زمانہ خلافت میں تہائی اور چوتھائی کی شرط پر زمین کرائے پر دی۔ اور آج تک اسی پر عمل ہوتا آ رہا ہے۔