فهرس الكتاب

الصفحة 2485 من 4341

کتاب: رہن( گروی رکھی ہوئی چیز)سے متعلق احکام ومسائل

باب: پانی کی تقسیم

2485 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ قَسْمٍ قُسِمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ عَلَى مَا قُسِمَ وَكُلُّ قَسْمٍ أَدْرَكَهُ الْإِسْلَامُ فَهُوَ عَلَى قَسْمِ الْإِسْلَامِ

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو تقسیم زمانہ جاہلیت میں ہو چکی ہے، وہ جس طرح تقسیم ہو گئی ہے اسی طرح رہے گی۔ اور جو تقسیم اسلام کے زمانے میں ہو گی، وہ اسلام کے طریقہ تقسیم کے مطابق ہو گی۔

1۔ مالی معاملات میں جو لین دین کسی شخص نے اسلام قبول کرنے سے پہلے کیاہو اس کی غلطیاں معاف ہیں اور اس کی ملکیت جائز سمجھی جائے گی ۔

2۔ اسلا م قبول کرنے سے پہلے مشترک چیز کوغیر اسلامی رواج کےمطابق تقسیم کیاگیاہو تواسلام قبول کرنے کےبعداس کی دوبارہ تقسیم نہیں کی جائے گی۔

3۔اسلام قبول کرنے کےبعدمسلمان اسلامی قوانین کاپابند ہے لہذا کوئی بھی تقسیم یا تجارت یا کوئی اور معاملہ جو بھی ہو ا اسے اسلامی قوانین کی روشنی میں پرکھا جائے گااورخلاف شریعت معاملات کوکالعدم قرار دیا جائے گا۔

4۔ اسلام سے پہلے کسی غیر اسلامی لین دین کامعاملہ ہواہو لیکن ادائیگی نہ ہوئی ہوتو معاملے کواسلامی قانون کی روشنی میں طے کیاجائے گا مثلا اگر سود پرقرض دیاتھا تھر اسلام قبول کرلیا تواب وہ سود وصول نہیں کرسکتاصرف اصل رقم وصول کرسکتاہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت