فهرس الكتاب

الصفحة 2501 من 4341

کتاب: شفعہ سے متعلق احکام ومسائل

باب: حق شفعہ کا مطالبہ

2501 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا شُفْعَةَ لِشَرِيكٍ عَلَى شَرِيكٍ إِذَا سَبَقَهُ بِالشِّرَاءِ وَلَا لِصَغِيرٍ وَلَا لِغَائِبٍ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک شریک کو دوسرے شریک پر شفعے کا حق نہیں، جب وہ اس سے پہلے خرید لے۔ نہ چھوٹے (نا بالاغ) بچے کو حق شفعہ حاصل ہے، نہ غیر حاضر ہو۔

شریک پر شریک کےشفعے کادعوی کرنے کامطلب یہ ہے کہ جب کسی چیز میں تین افراد شریک ہوں اوران میں سے ایک آدمی دوسرے کاحصہ خرید لے توتیسرے کوشفعے کادعوی کرنے کاحق حاصل نہیں لیکن یہ روایت سخت ضعیف ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت