باب: مدبر غلام کا حکم
2514 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُدَبَّرُ مِنْ الثُّلُثِ قَالَ ابْن مَاجَةَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ يَقُولُ هَذَا خَطَأٌ يَعْنِي حَدِيثَ الْمُدَبَّرُ مِنْ الثُّلُثِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لَيْسَ لَهُ أَصْلٌ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: مدبر (ترکے کے) تیسرے حصے میں (سے آزاد ہوتا) ہے۔
امام ابن ماجہ ؓ نے فرمایا: میں نے حضرت عثمان بن ابی شیبہ ؓ کو یہ فرماتے سنا: یہ حدیث، یعنی مدبر تیسرے حصے میں ہے، غلط ہے۔
امام ابن ماجہ ؓ نے فرمایا: اس حدیث کی کوئی اصل نہیں۔