فهرس الكتاب

الصفحة 2523 من 4341

کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل

باب: آزاد کرنے کا بیان

2523 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ قَالَ أَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا وَأَغْلَاهَا ثَمَنًا

حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا غلام (لونڈی) آزاد کرنا افضل ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو مالکوں کی نظر میں زیادہ عمدہ ہو، اور جس کی قیمت زیادہ ہو۔

(1) اللہ کی راہ میں عمدہ مال دینا افضل ہے اس طرح قیمتی غلام یا لونڈی آزادکرنا زیادہ افضل ہے۔

(2) عمدہ سےمرادیہ ہے اس کی خوبیوں کی وجہ سے مالک کے دل میں اس کی قدر زیادہ ایساغلام آزاد کرنے کو دل نہیں چاہتاجو مثلا:ہنرمندباتمیز اطاعت گزار ہو۔قیمتی سے مرادوہ ہے جس کی ظاہری خوبیوں (ظاہری شکل وصورت طاقتور اورصحت مندہوناوغیرہ) کی وجہ سےاس کی زیادہ قیمت ملنے کی توتع ہو-

(3) اگر کسی کوجانور صدقے کے طورپردیاجائے تو اس صورت میں بھی عمداور قیمتی جانور کاثواب زیادہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت