فهرس الكتاب

الصفحة 2552 من 4341

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

باب: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنے والے کی سزا

2552 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُفِعَ إِلَيْهِ رَجُلٌ وَطِئَ جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ فَلَمْ يَحُدَّهُ

حضرت سلمہ بن محیق ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک مرد پیش کیا گیا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے مباشرت کی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے حد نہیں لگائی۔

بیوی کی مملوکہ لونڈی سے زنا کے بارے میں صحابہ کے اقوال مختلف ہیں۔امام شوکانی رحمہ اللہ نےحضرت نعمان بن بشیر کے فیصلے کو ترجیح دی ہےاور اس کی وجہ یہ ہے بیوی کی ملکیت میں شوہر کےتصرف کی وجہ سے ایک شبہ موجود ہےاس لیے رجم نہ کیا جائے۔واللہ اعلم تفصیل کے لیے دیکھیے: (عون المعبودشرح سنن ابی داود:99۔92/12)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت