فهرس الكتاب

الصفحة 2579 من 4341

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

باب: بغاوت او رفساد پھیلانے کی سزا

2579 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ قَوْمًا أَغَارُوا عَلَى لِقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ

ام المومنین حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کی دودھ والی اونٹنیاں لوٹ لیں تو نبی ﷺ نے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے، اور لوہے کی گرم سلائیوں سے ان کی آنکھیں پھوڑ دیں۔

(1) بیت المال کے جانوروں سے ضرورت مند مسلمان فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

(2) جن جانور کا گوشت کھانا جائز ہے ان کا پیشاب پینا علاج کے طور پر جائز ہے۔

(3) مرتد کی سزا موت ہے۔

(4) ان مجرموں نے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا تھا:

(ا) اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگئے تھے۔

(ب) ڈاکہ ڈالا تھا۔

(ج) قتل کاارتکاب کیا ۔

(و) چرواہوں کی آنکھیں گرم سلائیوں سے پھوڑ کربری طرح قتل کیا تھا' اس لیے قصاص کے طور پر ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت