فهرس الكتاب

الصفحة 259 من 4341

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت

باب: علم سے فائدہ اٹھانا اور اس پر عمل کرنا

259 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَشْعَثَ بْنَ سَوَّارٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ لِتُمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ لِتَصْرِفُوا وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْكُمْ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَهُوَ فِي النَّارِ»

سیدنا حذیفہ ؓ سےروایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد مبارک سنا ہے:'' علم کو اس غرض سے حاصل نہ کرو کہ علماء کے مقابلے میں فخر کا اظہار کرو یا کم عقل لوگوں سے بحث کرو، یا لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرو۔ جس نے یہ کام کیا، وہ جہنمی ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت