فهرس الكتاب

الصفحة 2594 من 4341

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

باب: پھل یا کھجور کا گودا چرانے پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا

2594 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَخِيهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھل چرانے یا کھجور کا گودا چرانے پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔

(1) پھل سے مراد درحت پر لگا ہوا پھل ہے۔ اگر کوئی شخص درخت پر سےپھل اتار کرکھالے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ہاں معمولی مار پیٹ ہوسکتی ہے یا معاف کیا جاسکتا ہے۔

(2) گودے سے مراد نرم حصہ ہے جوکجھور کے درخت کے اندر پایا جاتا ہے۔ اہل عرب اسے کھاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت