فهرس الكتاب

الصفحة 2662 من 4341

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل

باب: باپ کو اولاد کے بدلےمیں قتل نہ کیا جائے

2662 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ

عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فر رہے تھے: ''باپ کو اولاد کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے۔''

ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سندًا ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر محققین نے حسن اور صحیح قرار دیا ہے، لہذا مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھئے: ( الموسوعۃ الحدیثیۃ مسندالامام احمد:1؍16، 22، 49، والارواء:7؍271، رقم:2214، وسنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد، رقم:2662) بنا بریں ماں باپ کے ہاتھ سے اگر اولاد قتل ہوجائے توماں یا باپ کو قصاص میں قتل نہیں کیا جائے گا، البتہ دوسری مناسب سزا ضروری ہے جیسے کہ حدیث 2646 میں دیت لینے کا ذکر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت