2675 حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ وَالْبِئْرَ جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءَ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءُ الْبَهِيمَةُ مِنْ الْأَنْعَامِ وَغَيْرِهَا وَالْجُبَارُ هُوَ الْهَدْرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ
عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ کان ہدر ( رائیکاں) ہے، کنواں ہدر ہے، اور چوپائے کا پہنچایا ہوا زخم ہدر ہے۔ امام ابن ماجہ ؓ نے فرمایا: عجماء سے مراد مویشی وغیرہ جانور ہیں۔ اور جبار، یعنی ہدر وہ ہوتا ہے جس کا کوئی تاوان ( یا دیت وغیرہ ) نہ ہو۔