فهرس الكتاب

الصفحة 2696 من 4341

کتاب: وصیت سے متعلق احکام ومسائل

باب: کیارسول اللہًﷺنےوصیت فرمائی تھی؟

2696 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ قَالَ لَا قُلْتُ فَكَيْفَ أَمَرَ الْمُسْلِمِينَ بِالْوَصِيَّةِ قَالَ أَوْصَى بِكِتَابِ اللَّهِ

قَالَ مَالِكٌ وَقَالَ طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ قَالَ الْهُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ أَبُو بَكْرٍ كَانَ يَتَأَمَّرُ عَلَى وَصِيِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَّ أَبُو بَكْرٍ أَنَّهُ وَجَدَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدًا فَخَزَمَ أَنْفَهُ بِخِزَامٍ.

طلحہ بن مصرف ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے کہا: کیا اللہ کے رسول ﷺ نے کسی چیز کے بارے میں وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: تو آپ ﷺ نے مسلمانوں کو وصیت کا حکم کیسے دیا؟ انہوں نے فرمایا: آپ نے اللہ کی کتاب ( پر عمل کرنے) کی وصیت کی تھی۔

ہزیل بن شرحبیل ؓ نے کہا: کیا ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کے وصی کو ( جو علی کو قرار دیا جاتا ہے) نظر انداز کر کے امیر بن سکتے تھے؟ ابو بکر ؓ تو یہ چاہتے تھے کہ انہیں رسول اللہ ﷺ کی کسی کے حق میں وصیت مل جاتی ، خواہ وہ ان کی ناک میں نکیل ڈال لیتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت