فهرس الكتاب
2700 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''محروم وہ ہے جو اپنی وصیت کرنے سے محروم رہا۔''
مذکورہ روایت اکثر محققین کے نزدیک ضعیف ہے، تاہم حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص وصیت کیے بغیر فوت ہوگیا ، وہ ان فوائد سے محروم رہ گیا جو اسے وصیت سے حاصل ہوسکتے تھے، مثلًا: صدقہ کرنے کی وصیت کرتا تو اس کے بعد میں اس کا ثواب ملتا، قرض کی ادائیگی کی وصیت کرتا تو ۃوارث اس کا قرض ادا کردیتے اور وہ بری الذمہ ہوجاتا ۔فوت ہوجانے کے بعد اس کوتاہی کی تلافی ناممکن ہے، اس لیے ایسا شخص بہت سی خیر سے محروم رہ گیا۔