فهرس الكتاب

الصفحة 2723 من 4341

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل

باب: داداکاحصہ

2723 حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَدٍّ كَانَ فِينَا بِالسُّدُسِ

معقل بن یسار ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے خاندان میں ایک دادے کو ( اس کے پوتے کے ترکے میں سے ) چھٹا حصہ دینے کا فیصلہ دیا۔

1۔مذکورہ دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے اور پہلی روایت کی بابت لکھتے ہیں کہ اس سے سنن ابی داود کی روایت (2894، 2895) کفایت کرتی ہے جبکہ دیگر محققین نے دونوں روایتوں کو صحیح اور حسن قراردیا ہے ۔ محققین کی تفصیلی بحث سے تصحیح حدیث والی ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھئے ( الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد:33؍423، 424، وصحیح سنن ابی داود للالبانی، رقم:2527) 2۔ میت کے والد کو ملے گا او ردادے کو کچھ نہیں ملے گا۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: (المغنی لابن قدامہ:9؍65۔81)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت