2794 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ
حضرت عمرو بن عبسہؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا: جس کا خون بہادیا گیا اوراس کا گھوڑا بھی قتل ہوگیا ( اس کا جہاد بہترین ہے۔)
جان اور مال دونوں کی قربانی صرف جان کی قربانی افضل ہے۔