فهرس الكتاب

الصفحة 2818 من 4341

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

باب: جھنڈےاور پرچم

2818 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَقَ الْوَاسِطِيُّ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَايَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ سَوْدَاءَ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضُ

حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کا بڑا جھنڈا سیاہ اور چھوٹا جھنڈا سفید تھا۔

1۔سیاہ سے مراد خالص سیاہ نہیں بلکہ یہ جھنڈا دھاری دار کپڑے سے بنا ہوا اور چکور تھا۔ (جامع الترمذي الجهاد باب ما جاء في الرايات حديث:168-)

2۔ جھنگ میں مختلف دستوں کے جھنڈے مختلف رنگوں کے ہوسکتے ہیں۔

(راية) اور (يواء) دونوں کے معنی جھنڈا ہیں۔اس لحاظ سے ہم معنی الفاظ ہیں تاہم ایک قول کے مطابق (رايه) بڑا جھنڈا ہوتا ہے اور (لواء) چھوٹا جھنڈا (حاشیہ سنن ابن ماجہ از محمد فواد عبد الباقی) ہم نے دوسرے قول کے مطابق ترجمہ کیا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت