2825 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَدَّعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَسْتَوْدِعُكَ اللَّهَ الَّذِي لَا تَضِيعُ وَدَائِعُهُ
حضرت ابوہریرہ ؓ سےروایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے مجھے رخصت کرتےوقت فرمایا: «استودعك الله الذى لا تضيع وادئعه» میں تجھے اللہ کے سپرد کرتا ہوں جس کے سپرد کی ہوئی چیزیں ضائع نہیں ہوتیں۔
1۔مسافر کو الوداع کہتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے
2۔مجاہدین کو اہتمام سے رخصت کرنا چاہیے اور نمایان شخصیات کو چاہیے کہ انھیں خود رخصت کریں۔