2885 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْحَجُّ فِي كُلِّ عَامٍ قَالَ لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ وَلَوْ وَجَبَتْ لَمْ تَقُومُوا بِهَا وَلَوْ لَمْ تَقُومُوا بِهَا عُذِّبْتُمْ
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انھوں نےعرض کیا:اے اللہ کےرسول کیا حج ہر سال فرض ہے؟رسول اللہﷺ نے فرمایا:اگر میں ہاں کہہ دیتا تو وہ فرض ہوجاتا اور اگر وہ ہوجاتا تو تواسے (پابندی سے ) ادا نہ کرسکتے اور اگر اسے پابندی سے ادا نہ کرتے تو تمہیں عذاب ہوتا۔
فرض کا ترک عذاب کا باعث ہے۔