فهرس الكتاب

الصفحة 290 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: مسواک کا بیان

290 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ قُلْتُ أَخْبِرِينِي بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ عَلَيْكِ قَالَتْ كَانَ إِذَا دَخَلَ يَبْدَأُ بِالسِّوَاكِ

سیدنا شریح بن ہانی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے سیدہ عائشہ ؓا سے عرض کیا: مجھے یہ بتایئے کہ رسول ﷺ جب ( باہر سے) آپ کے پاس آتے تو سب سے پہلے کیا کرتے تھے؟ ام المؤمنین ؓا نے فرمایا: نبی ﷺ جب گھر میں تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ﷺنماز کے اوقات کے علاوہ بھی مسواک کا اہتمام فرماتے تھے

2۔بعض فقہا نے کچھ ایسی شرائط لگائی ہیں جو کسی دلیل سے ثابت نہیں،مثلًا مسواک کا ایک بالشت ہونا یا پانی کے بغیر مسواک نہ کرنا وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت