فهرس الكتاب

الصفحة 2951 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: طواف کعبہ کے دوران میں رمل کرنا

2951 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ الْعُكْلِيُّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ مِنْ الْحِجْرِ إِلَى الْحِجْرِ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺنے تین چکروںمیں حجرسے حجرتک رمل کیا اورچار چکروںمیں ( عام رفتار سے) چلے۔

1۔حجر سے مراد حجر اسود ہے کیونکہ طواف اس سے شروع ہوتا ہے۔صحیح بخاری میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ س روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب مکہ تشریف لاتے تو سب سے پہلے طواف میں رکن اسود (حجر اسود) کا استلام فرماتے اور (اس طواف میں) سات میں سے تین چکروں میں سے تیز چلتے۔ (صحيح البخاري الحج باب استلام الحجر الاسود حين يقدمكة۔۔۔۔ حديث:16-3)

2۔ حجر (اسود) سے حجر (اسود) کا مطلب یہ ہے کہ طواف کا چکر حجراسود سے شروع ہوکر حجراسود پر ختم ہوتا ہے۔یہ مطلب نہیں کہ تین چکروں میں کعبہ کے چاروں طرف بھاگ کر چلتے تھے جیسے کی حدیث 2953 میں وضاحت ہے ۔

3۔رمل کا مطلب چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے تیز چلنا ہے۔یہ مردوں کے لیے پہلے طواف کے تین چکروں میں مشروع ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت